محکمہ موسمیات نے بارش سے کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں علاقے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وفقے سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ آج کی بارش کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے جبکہ اس کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے پہلے ہی تیز اور موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ کچھ علاقوں میں 100 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔
موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں وقفے وقفے سے 26 اگست تک تیز بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 26 سے 28 اگست تک تیز سمندری ہوا کے ساتھ معتدل بارش ہوسکتی ہے۔