انگلینڈ کے بلّے باز جیک کرالے نے اپنے کرئیر کی پہلی ڈبل سینچری مکمل کی
انگلینڈ کے بلّے باز جیک کرالے نے اپنے کرئیر کی پہلی ڈبل سینچری مکمل کی

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے رنز کا پہاڑ بنادیا

ساوتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستانی بالرز کی درگت بناتے ہوئے 540 رنز کا پہاڑ بنادیا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ساؤتھمپٹن میں کھیلا جارہا ہے جہاں دوسرے روز بھی پہلی ہی اننگ جاری ہے۔ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان اور 332 رنز کے ساتھ بیٹنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جب کہ انگلش کھلاڑی زیک کرالے اور جوز بٹلر کریز پر موجود تھے۔ دوسرے روز بارش سے میچ میں وقفہ آیا جس کے بعد دوبارہ کھیل شروع ہوا۔
انگلش کھلاڑی زیک کرالے نے اپنے کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری اور جوز بٹلر نے دوسری ٹیسٹ سینچری مکمل کی۔ زیک کرالے انگلینڈ کی جانب سے اپنی پہلی ڈبل سینچری بنا کر زیاد اسکور کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں ںے دو دن کے دوران 393 گیندوں پر 267 رنز اسکور کیے جن میں 34 چوکے اور ایک چھکا شامل ہیں۔ انہیں اسد شفیق کی گیند پر محمد رضوان نے اسٹمپ کیا۔ قبل ازیں یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف 287 رن بنا کر 1903ء میں ٹپ فروسٹ نے بنایا تھا۔