ملک میں کورونا وائرس سے مزید4 اموات کی تصدیق ہوئی جبکہ 24 گھنٹوں میں 591 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید4 مریض جاں بحق ہوئے جس سے ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد6235ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق 24گھنٹے میں 24 ہزار 956 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے،جس میں سے591 افراد کورونا وائرس کاشکار ہوئے،ملک میں کورونا کیسز کی تعداد2لاکھ 92ہزار765 تک پہنچ گئی ۔
این سی او سی کے مطابق اب تک 24 لاکھ 39 ہزار 858 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،ملک بھر میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 10 ہزا ر694 رہ گئی ،اب تک 2 لاکھ75ہزار836 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 96 ہزار178،سندھ میں ایک لاکھ 27 ہزار 965 ،خیبرپختونخوا میں 35 ہزار750 ،اسلام آباد15 ہزار493 اوربلوچستان میں 12 ہزار507 کیسز رپورٹ ہوئے۔
دنیابھرمیں کوروناکیسزکی تعداد2 کروڑ33 لاکھ77ہزارسے زائدہوگئی،دنیابھرمیں کوروناسے اموات کی تعداد8لاکھ8ہزار سے زائدہوگئی جبکہ کوروناسے صحت یاب افرادکی تعداد ایک کروڑ59لاکھ4ہزار سے زائدہوگئی۔
کورونا وائرس سے امریکا میں مزید952 افراد ہلاک ہوئے جس سے مجموعی تعدادایک لاکھ 80 ہزار152 ہو گئی ،برازیل میں 823 ،چلی 69 ،ارجنٹائن118 اورمیکسیکو میں 504 اموات ہوئیں،بھارت میں 918 ،عراق70 ،ایران126 اورترکی میں مزید22 ہلاکتیں ہوئی۔