سبی کے قریب مٹھڑی کے علاقے میں مسافر وین اورٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حکام کا بتانا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر سبی کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔