کراچی، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا سسٹم بن رہا ہے۔فائل فوٹو
کراچی، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا سسٹم بن رہا ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں آج سے 3روزتک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں آج سے اگلے 3 روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں تیزاورکہیں معتدل بارش ہونے کا امکان ہے، تیز بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفرازکے مطابق آج سے بدھ تک شہر میں شدت کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے، شہرکے چند ایک مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان رہے گا، مختلف علاقوں میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے اورتیز بارش کے نتیجے میں اربن بلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی سندھ میں ایک ہوا کا کم دباؤ پہلے سے موجود ہے جو گزشتہ دنوں کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سبب بنا،ہوا کا دوسرا کم دباؤ جو بھارت راجستھان پر موجود تھا وہ بھی سندھ میں داخل ہوچکا ہے، ہوا کے دونوں کم دباؤ کے میلاپ سے مون سون کا سسٹم طاقتور ہوگا جس کی وجہ سے آج سے 28 اگست تک ابتدا میں تیزجبکہ بعد ازاں معتدل بارشیں ہونے کا امکان ہے۔