کراچی میں ڈاکٹر ماہا کے مبینہ خود کشی کیس میں اسلحہ فراہم کرنے والے دونوں افراد کوعدالت نے دو روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ڈاکٹر ماہا خود کشی کیس کی سماعت ہوئی جس دوران پولیس نے ڈاکٹر ماہا کو عدالت میں اسلحہ دینے والے دونوں افراد کو عدالت میں پیش کر دیا ۔عدالت نے دونوں ملزمان کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
دونوں گرفتار ملزمان نے اپنا ابتدائی بیان بھی پولیس کو ریکارڈ کروا دیاہے، تفتیشی حکام کا کہناتھا کہ سعد نے اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ تابش کو دیا اور تابش نے اسے ماہا تک پہنچایا ۔ابتدائی بیان میں سعد نے کہا کہ اسلحہ تابش کو فروخت کیا تھا ، تفتیشی حکام کا کہناہے کہ لائسنس یافتہ اسلحہ بغیر لائسنس اور ٹرانسفر فروخت نہیں ہو سکتا ہے ، تابش کا بتانا ہے کہ اس نے اسلحہ رکھنے کیلیے ڈاکٹر ماہا کو دیا تھا ۔
دونوں ملزمان اپنے بیانات سے تفتیشی حکامت کو مطمئن نہیں کر سکے، تفتیشی حکام کا کہناتھا کہ ڈاکٹر ماہا کی خود کشی کے پیچھے کئی وجوہات ہو سکتی ہیں،ابھی ہم اسلحہ پہنچانے کے معاملے پر تحقیقات کر رہے ہیں ۔