برطانوی ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ مریض کے بولنے کے دوران بھی کورونا وائرس دوسروں تک پہنچ سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ٹوئٹر ہینڈل نے برطانوی ڈاکٹرکا پیغام شیئر کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ 40 فیصد افراد میں کورونا وائرس متاثرہ شخص کی گفتگو سے پھیلا۔
انہوں نے کہا کہ فیس ماسک کا استعمال ہی کورونا وائرس کے ذرات کو روک سکتا ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں2 کروڑ 35 لاکھ 86 ہزار 903 افراد متاثر ہوئے جبکہ 8 لاکھ 12 ہزار 539 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ 86 ہزار 235 ہے۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 58 لاکھ 74 ہزار 146 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار604 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں 363 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 36 لاکھ پانچ ہزار سات سو تراسی ہے اور وہاں ایک لاکھ 14 ہزار 772 اموات ہوئی ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں بھارت کا تیسرا نمبر ہے جہاں مریض کی تعداد 31 لاکھ چھ ہزار348 ہے اور57 ہزار692 اموات ہوئی ہیں۔
روس میں کورونا سے 9 لاکھ 56 ہزار749 افراد متاثراورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 121 افراد ہلاک ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار383 ہوگئی ہے۔