سندھ حکومت نے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کردیا،سندھ فنانس ایکٹ ترمیمی مسودہ کی اسمبلی نے منظوردیدی،گورنرکی توثیق کے بعد نافذ العمل ہوگا۔
نجی ٹی وی ن کے مطابق سندھ حکومت نے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کافیصلہ کیاہے،کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم ہونے سے تعمیراتی صنعت اوررئیل اسٹیٹ کے شعبے کو فروغ ملے گا۔
سندھ حکومت نے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کیلئے فنانس بل میں ترامیم کافیصلہ کیا ہے،سندھ فنانس ایکٹ ترمیمی مسودہ کی اسمبلی نے منظوری دیدی،گورنرکی توثیق کے بعد نافذ العمل ہوگا۔
سندھ حکومت کے تعمیراتی شعبے کیلیے مراعات کے اعلان سے 40 صنعتوں کو براہ راست فائدہ ہوگا،کیپٹل ویلیو ٹیکس غیرمنقولہ جائیداد کی لیز، خریدوفروخت منتقلی پر وصول کیاجاتا ہے۔