توشہ خانہ ریفرنس ۔نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر
عدالت کے جج سید اصغرعلی موسم گرما کی تعطیلات پر ہیں۔
August 25, 2020 · قومی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔فائل فوٹو
توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخرکردی گئی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کرنے کے لیے 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔
احتساب عدالت نمبر3 کے جج اصغرعلی کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے خلاف درخواست پرمرکزی کیس کے ساتھ سماعت ہوگی۔
عدالت کے جج سید اصغرعلی موسم گرما کی تعطیلات پر ہیں۔ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت توشہ خانہ مرکزی کیس کی سماعت کیساتھ ہی 9 ستمبرکو ہوگی۔