کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں سمیت کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی
کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں سمیت کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی

وفاقی کابینہ نے نوازشریف کو واپس لانے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو واپس لانے کی منظوری دیدی،کابینہ کاکہنا ہے کہ نوازشریف مجرم ہیں ،واپس آکر مقدمات کاسامنا کریں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس میں ہوا،اجلاس میں نوازشریف کے لندن میں علاج کے بجائے سیاست کرنے پر تبادلہ خیال ہوا،نوازشریف کو وطن واپس لانے کے معاملے پرکابینہ میں اتفاق ہوگیا۔

وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو واپس لانے کی منظوری دیدی،کابینہ کاکہنا ہے کہ نوازشریف مجرم ہیں ،واپس آکر مقدمات کاسامنا کریں،حکومتی لیگل ٹیم کو نوازشریف کو واپس لانے کا ٹاسک سونپ دیاگیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے ، مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو فوراً وطن واپس لایا جانا چاہیے۔ کسی بھی قسم کی کوئی بلیک میلنگ برداشت نہیں کرونگا، نواز شریف کو واپس لانا حکومت کی ذمے داری ہے۔

کابینہ اجلاس میں اپوزیشن کیخلاف سیاسی محاذ تیز کرنے پر بھی مشاورت ہوئی ،کابینہ نے 11 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی،اجلاس میں بغیر کابینہ منظوری کے سرکاری تقرریوں کی رپورٹ بھی پیش کی گئی ،کابینہ نے مالیاتی پالیسی بورڈز میں معروف اکانومسٹس کی نامزدگیوں کی منظوری دیدی ،اس کے علاوہ بلوچستان میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ایف سی کی خدمات لینے کی بھی منظوری دیدی گئی ۔