صدقہ فطر اور فدیہ کتنا؟ مفتی منیب نے بتادیا
صدقہ فطر اور فدیہ کتنا؟ مفتی منیب نے بتادیا

حکومت کا رویت ہلال کمیٹی کی ازسرنوتشکیل کا فیصلہ

حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کی ازسرنوتشکیل اوربااختیار بنانے کا فیصلہ کرلیا،موجودہ چیئرمین اور ارکان کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کی ازسرنوتشکیل اور بااختیاربنانے کافیصلہ کرلیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کوختم کرکے دوبارہ تشکیل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق موجودہ چیئرمین اورارکان کو بھی تبدیل کیا جائے گا جبکہ بعض موجودہ اور نئے مذہبی علما کو کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رویت ہلال سے متعلق نئی قانون سازی وزارت مذہبی امور نے مکمل کرلی ہے۔

حکومتی کمیٹی سے ہٹ کر رویت ہلال کے اعلان پر سخت سزائیں تجویزکی گئی ہیں، ازخود اعلان پر5سال تک قید اور50ہزار سے 2لاکھ روپےتک جرمانہ تجویزدی ہے۔ وزارت مذہبی امورنے کہا ہے کہ قانونی مسودہ تیارکرکے وزارت قانون کو بھجوادیا ،ہے ، قانونی مسودہ کمیٹی دیکھ رہی ہے۔