شیخ رشید پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے
شیخ رشید پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے

اپوزیشن پر فضل الرحمن بھی اعتبار نہیں کرتا۔شیخ رشید

وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پر حکومت کو شکست نہیں،اپوزیشن بے نقاب ہوئی، کابینہ کا فیصلہ ہے نواز شریف کو واپس لایا جائے، کابینہ کے فیصلے کیساتھ کھڑا ہوں۔

وویمن کالج کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اصل حقیقت یہ ہے ان پر فضل الرحمن بھی اعتبار نہیں کرتا، اپوزیشن کا صرف ایک مطالبہ ہے، نیب ختم کر دو۔ انہوں نے کہا میرے خیال میں نواز شریف واپس نہیں آئیں گے، ابھی تک ہمارا قیدیوں کی واپسی کیلیے برطانیہ سے معاہدہ نہیں ہے، عمران خان جس کام کے پیچھے لگ جائے وہ پورا کرکے رہتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کل کی شہباز شریف سے ملاقات میں فضل الرحمان نے بہت چھبے ہوئے سوال کیے، فضل الرحمان نے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے۔

انہوں نے کہا پاکستان میں ترقیاتی منصوبے کیلیے فائل کا پیچھا کرنا پڑتا ہے، ایسا نظام ہے جس کے پاس فائل جاتی ہے وہ چھاؤنی ڈال کر بیٹھ جاتا ہے، ہم نے فائلوں کا پیچھا کیا جہاں فائل پہنچی ہم وہاں پہنچ گئے۔

کراچی میں بارش کی صورتحال پر شیخ رشید نے کہا کراچی میں لوگ خون کے آنسو رو رہے ہیں، کراچی اورلاہورڈوبا ہوا ہے، لوگ ارکان اسمبلی کو گالیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا 70 ارب روپے نالہ لئی پرخرچ کرنے جا رہے ہیں، بزدار صاحب کا مشکور ہوں نالہ لئی کو ترجیح دی، نالہ لئی کے دونوں اطراف سڑکیں بنانے جا رہے ہیں، نالہ لئی کے اطراف 8 منزلہ پلازے بنانے کی اجازت دیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کورونا وائرس کے دوران موت کے منہ سے واپس آیا، جتنی اللہ نے ہمت دی ہم نے کام کیا، ماں و بچہ ہسپتال 70 فیصد بن گیا، جس ہسپتال میں بینظیر شہید ہوئی اس پر انہوں نے ایک روپیہ نہیں لگایا، ایم ایل ون کے ٹینڈر 5 دن تاخیر سے لگ جائیں گے۔

انہوں نے کہا جہاں جاتا ہوں نقشہ چوری کر لیتا ہوں،14 آپریشن تھیٹرزکا نقشہ مانچسٹرکے ہسپتال سے چوری کرکے لایا، دنیا کی بڑی یونیورسٹیاں دیکھیں، وسائل نہیں تھے کہ تعلیم حاصل کرسکتا، میں ان یونیورسٹیوں میں مزدوری کرتا، کارپٹ کا کام کرتا تھا۔

شیخ رشید نے مزید کہا ایم ایل ون پر وزیراعظم اور آرمی چیف کا شکرگزار ہوں،31 اگست تک ایم ایل ون کا ٹینڈرلگ جائے گا، 1886 کے بعد اب 150 سال بعد ریلوے ٹریک تبدیل ہونے جا رہا ہے، شہر میں ایک مزید یونیورسٹی بنانا چاہتا ہوں، حالات ٹھیک ہوئے توایک انٹرنیشنل یونیورسٹی بناؤں گا، ہم نے سیاسی طورپر بدمعاشوں کی گردنیں اڑا دی ہیں، سابق حکومتوں نے ریلوے کی بہتری کیلیے کچھ نہیں کیا۔