سندھ ہائیکورٹ نے کیماڑی کو ضلع بنانے سے متعلق عامر لیاقت حسین کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سے قانونی نکات پر رائے طلب کرلی، کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی۔
تحریک انصاف کے ایم این اےعامر لیاقت حسین کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کیماڑی ضلع غیر قانونی طورپربنایا گیا، ضلع بنانے کیلیے مقامی اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا چاہیے تھا۔
عدالت نے درخواست گزار سے استفسارکیا کہ کیا نئے ضلع کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، ضلع بنانے کا طریقے کارکیا ہے۔ آپ اہم معاملہ عدالت میں لے کرآئے ہیں لیکن آپ عدالت کو مطمئن نہیں کرپا رہے،بعد ازاں عدالت نے سماعت کل (جمعرات) تک ملتوی کردی۔