وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ کسی میں طاقت ہی نہیں کہ کراچی کوسندھ سےالگ کرے، سندھ کی عوام ہمارے ساتھ ہے۔
سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے کے موقع پروزیراعلی سندھ مراد علی شاہ صوبائی وزرا کے ہمراہ سجاول پہنچے جہاں انہوں نے مین سیم نالے کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بارش بہت ہوئی ہے، نقصان بھی ہوا ہے،کمیٹی ضلع کے نقصان کاتخمینہ لگائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نقصان کے ازالے کے لیے پیکیج دیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہوں، لازمی بارشوں میں نکلوں گا، لانگ بوٹ اور رین کوٹ پہنوں گا۔