امریکا اجلاس کو روک نہیں رہا۔فائل فوٹو
امریکا اجلاس کو روک نہیں رہا۔فائل فوٹو

ایران پراسلحہ پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کیلیے امریکا کو دوسری شکست

ایران پراسلحہ پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کیلیے امریکا کو ایک ہفتے میں سلامتی کونسل میں دوسری سفارتی شکست ہوگئی،جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پر دوبارہ پابندیوں کی درخواست سلامتی کونسل نے مسترد کردی۔

امریکی سفیر برائے اقوام متحدہ نے کہاکہ پابندیوں کی مخالفت کرنے والے ملک دہشتگردوں کی حمایت کررہے ہیں،ایران کے معاملے پرمحدود دوستوں کے ساتھ کھڑے ہونے پرکوئی خوف نہیں۔

انڈونیشیا کے سفیرڈیان ٹریانسیاہ جانی نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیرکیلی کرافٹ پر برہمی کا اظہارکیا جنھوں نے ان پر’دہشت گردوں’کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیاتھا۔

امریکی سفیر نے ڈیان ٹریانسیاہ جانی کے تبصرے کے بعد کہا کہ مجھے واضح کرنے دیں ٹرمپ انتظامیہ کو اس معاملہ میں محدود لوگوں سے ملنے کا کوئی خوف نہیں  مجھے صرف اس بات کا افسوس ہے کہ اس کونسل کے دیگر ممبران اپنا راستہ کھو بیٹھے ہیں اور اب وہ خود کو دہشت گردوں کے ساتھ کھڑہے ہیں۔