گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو ٹیلیفون کیا ہے
گورنر سندھ نے سی ای او کے الیکٹرک سے شہر سے بجلی غائب ہونے سے متعلق استفسار کیا۔
عمران اسماعیل نےکہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔
انہوں نےکہا کہ لیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ دو دن بعد بھی مکمل شہر کی بجلی بحال نہیں ہوئی ہے۔
گورنر سندھ نے کے الیکٹرک کے سی ای او سے کہا کہ شہر میں بجلی کی فوری بحالی یقینی بنائے جائے۔