کراچی میں مون سون سیزن اپنے عروج پر ہے، اب تک بارشوں کے 6 سپیل ہوچکے، آج سے ساتویں اسپیل کی بھی پیش گوئی کردی گئی۔ محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
شہر قائد میں اب تک اگست کی بارش کا 89 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، محکمہ موسمیات نے ساتویں اسپیل میں مختلف مقامات پر کہیں ہلکی تو کہیں تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری بھی جاری کر دی۔ مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہوگئیں، مون سون کا ساتواں اسپیل پیرکا شب تک جاری رہے گا جس کے نتیجے میں کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔