مریم نواز نے کہاہے کہ نوازشریف جیل بھگت سکتے ہیں لیکن کسی کے آگے جھک نہیں سکتے،نواز شریف کی حالت خطرے سے باہر ہوگی وہ پہلے دن واپس آئیں گے۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف پر جھوٹے مقدمات تھے،مجھ پر بھی جھوٹے مقدمات بنائے گئے ،میں کبھی بھی پبلک آفس ہولڈرنہیں رہی۔
مریم نواز نے کہاکہ ارشد ملک کیس ساری دنیا نے دیکھا کس طرح نوازشریف کو سزائیں سنائی گئیں ،ارشدملک کااعتراف انصاف کے منہ پر دھبہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے تھے نوازشریف کے باہر جانے سے احتساب کابیانیہ کمزورہوا،نوازشریف کی بیٹی بغیرکسی عہدے کے دوبارجیل میں ڈیتھ سیل میں رہ سکتی ہے۔