جعلی اکاؤنٹس کیس میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدرآصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان پر9 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپوراور دیگر ملزمان کیخلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اورفریال تالپور کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی جسے عدالت نے منظورکرلیا۔
عدالت نے ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 9 ستمبرکی تاریخ مقررکردی۔ سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور سمیت ریفرنس کے تمام ملزمان پر9 ستمبرکو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ ریفرنس کی مزید سماعت 9 ستمبرکوہوگی۔