احتساب عدالت لاہورنے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اوروزارت خارجہ کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ پرعمل درآمد کرانے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے طابق احتساب عدالت لاہورمیں نوازشریف اوردیگر کیخلاف غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس پرسماعت ہوئی ،سابق وزیراعظم نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی.
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ نوازشریف ماڈل ٹاﺅن رہائش گاہ پر موجود نہیں ،ماڈل ٹاﺅن رہائش گاہ پر عطاتارڑنے نوازشریف کے بیرون ملک ہونے کی تصدیق کی ،نوازشریف کی رائیونڈرہائش گاہ پرعطاتارڑ نے کہاکہ نوازشریف 6 ماہ سے بیرون ملک ہیں ۔
عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اوروزارت خارجہ کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ پر عملدرآمد کرانے کاحکم دیدیا۔