کراچی کو صاف کرنے کا مشن، گجر نالے کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن پرعلاقہ مکین سڑکوں پرنکل آئے اورآپریشن کچھ روزکیلیے موخرکردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کیفے پیالہ، لیاقت آباد اور نالہ اسٹاپ تک سروے، 105 فٹ کی حدود میں آنے والی غیر قانونی تعمیرات کو گرایا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ آج ضلع وسطی کے تین مختلف مقامات پر سروے کیا جائے گا، آج عارضی تجاوزات کو مسمار کیا جائے گا، پہلے روزگجر نالے کے اطراف مارکنگ کی گئی تھی، 105 فٹ کی حدود میں آنیوالی تجاوزات کو گرایا جائے گا، ایک سروے رپورٹ تیار کرنے کے بعد اعلیٰ حکام کو بھیجی جائے گی، تجاوزات کی زد میں آنے والے افراد کو متبادل رہائش فراہم کی جائے گی۔
خیال رہے گزشتہ روز کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مختلف مقامات پرنالوں سے دکانوں کے شیڈز اور دیگر تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سینٹرل نے کہا کہ آپریشن مرحلہ وارکیا جائے گا۔ ترجمان سندھ حکومت نے وضاحت کی کہ آپریشن کے دوران مکانات کو مسمارنہیں کیا جا رہا۔