قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے بازشاہد خان آفریدی نے سری لنکن پریمیئرلیگ کھیلنے کا معاہدہ کرلیا جس میں وہ گال گلیڈی ایٹرزکی طرف سے کھیلیں گے۔
گال گلیڈی ایٹرزکی ملکیت پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مالک ندیم عمر کے پاس ہے۔ اطلاعات ہیں کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمد بھی سری لنکن پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرزکی جانب سے کھیلیں گے۔
پاکستانی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر معین خان لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں گال کی کوچنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔
کولمبو، کینڈی، گالے، ڈمبولا اور جعفنا کے شہروں کے نام سے منسوب 5 ٹیمیں لیگ میں حصہ لیں گی اس میں 23 مقابلے ہوں گے جو14 نومبر سے6 دسمبر تک جاری رہیں گے قبل ازیں یہ ٹونامنٹ اگست میں شروع ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث تاریخ تبدیل کرنا پڑی۔