اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ آدھی سے زائد کابینہ کرپشن میں ملوث ہے ،اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جارہا ہے،اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے بجائے عمران خان کو عوام کی خدمت کرنی چاہیے تھی، عمران خان میں انتقام کی آگ سلگ رہی ہے۔
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے کراچی گیاتھا، کراچی میں ملیر، بلدیہ ٹاﺅن اورایدھی سینٹر کادورہ کیا،کراچی میں نارتھ ناظم آباد کا بھی دورہ کیا۔
صدرن لیگ نے کہاکہ کراچی میں بارشوں نے تباہی مچائی جس سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،مشاورت کےساتھ سیلاب متاثرین کیلیے حفاظتی اقدامات کیے جاتے ،وفاق کوچاہیے تھا سٹیک ہولڈرز سے مل کر فی الفور اقدام کرے،وفاق نے سیلاب پر سیاست اوربیان بازی کی۔
انہوں نے کہاکہ رہبر کمیٹی اے پی سی کے ایجنڈے اوروقت کافیصلہ کرے گی،آصف زرداری سے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بھی بات ہوئی ،شہبازشریف نے کہاکہ جب مہنگائی کی بات کریں تویہ کہتے ہیں کہ این آر او مانگ رہے ہیں ۔
اپوزیشن لیڈرنے کہاکہ آدھی سے زائد کابینہ کرپشن میں ملوث ہے،اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جارہا ہے،اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے بجائے عمران خان کوعوام کی خدمت کرنی چاہیے تھی،عمران خان میں انتقام کی آگ سلگ رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے ہسپتالوں میں مفت دوائیاں بند کردیں،عمران خان کو عوام کا درد ہوتا توہمارے پراجیکٹس کو بند نہ کیاجاتا۔