حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی،ایک زخمی سول اسپتال میں زیرعلاج
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی،ایک زخمی سول اسپتال میں زیرعلاج

کیماڑی آئل ٹرمینل میں لگنے والی آگ سے 2 افراد ہلاک

کراچی کیماڑی آئل ٹرمینل میں نجی کمپنی کے پیٹرول یونٹ میں آگ لگنے سے دو افراد ہلاک اور تین جھلس کر زخمی ہوگئے، کے پی ٹی، پاک بحریہ اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں کے عملے نے آگ پر قابو پایا۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی پاک بحریہ، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
ملبے سے برآمد ہونے والی جھلسی ہوئی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔ آگ لگنے کے باعث آئل ٹرمینل سے تیل کی سپلائی عارضی طور پر بند کر دی گئی تھی۔

کیماڑی آئل ٹرمینل میں آتشزدگی،ملک بھر میں سپلائی معطل

چیرمین آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جھلس کر ہلاک ہونے والے دونوں افراد ٹینکر ڈرائیور ہیں، حادثےکے وقت دونوں افراد ٹرمینل میں موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت شاہد اور صالح محمد کے نام سے ہوئی ہے، آگ لگنے کے وقت دونوں افراد آئل ٹرمینل میں کام کررہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھلس کرجاں بحق ہونے والے دونوں افراد کچھی پاڑہ کے رہائشی تھے۔