امریکا نے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوکر خطے میں تناؤ پیدا کیا، ترجمان چینی وزارت خارجہ
امریکا نے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوکر خطے میں تناؤ پیدا کیا، ترجمان چینی وزارت خارجہ

امریکا کی چینی سفارتکاروں پر نئی پابندیاں، چین کا جوابی اقدام کا عندیہ

چینی سفارتکاروں پر امریکا نے نئی پابندیاں عائد کردی ہیں، جبکہ چین نے امریکا سے غلط فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کی روشنی میں ضروری جواب دیا جائے گا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے غلط فیصلے کو واپس لے۔ عملے کے تبادلے کے معمول کے عمل اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی خرابی کا سبب بننے والے اقدامات روکے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چین ہمیشہ قوانین کے مطابق اپنی سرزمین پر امریکی سفارتی مشنوں کی معمول کی سرگرمیوں کے لئے سہولت مہیا کرتا ہے۔ جب کہ امریکا بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے۔
امریکی پابندیوں کے تحت چینی سفارتکاروں کو جامعات اور ثقافتی پروگرام میں شرکت سے قبل محکمہ خارجہ سے اجازت لینا ہوگی۔ چینی سفارتخانے اور عملے کے سوشل میڈیا اکاؤئنٹس کی جانچ بھی ہوگی۔