کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک بار پھر ہلکی بارش کا امکان ہے جس کا دورانیہ ایک سے 2 گھنٹے پر محیط رہ سکتا ہے، بارش ہلکی ہوگی تاہم گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق بارش لوکل ڈیولپمنٹ کی وجہ سے متوقع ہے، جنوب مشرقی سندھ پر ایک ہوا کا جزوی دباؤ بن رہا ہے، جس کے باعث گڈاپ، سپر ہائی اور ملیر جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ دیہی سندھ کے اضلاع میرپور خاص، دادو اور لاڑکانہ میں درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔