مونس علوی نے کے الیکٹرک کو وفاق کی جانب سے مزید بجلی دینے پر وفاقی وزیر، وزیراعظم اور گورنرسندھ کے اقدامات پراظہار تشکر کیا
مونس علوی نے کے الیکٹرک کو وفاق کی جانب سے مزید بجلی دینے پر وفاقی وزیر، وزیراعظم اور گورنرسندھ کے اقدامات پراظہار تشکر کیا

کے الیکٹرک نے بجلی مزید مہنگی کرنے کے لیے درخواست کردی

کے الیکٹرک نے ای سی سی کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کے 2 روز بعد ہی بجلی مزید مہنگی کرنے کے لیے درخواست کردی۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دے دی۔کے الیکٹرک نے نیپرا سے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 54 پیسے مزید اضافے کی درخواست کی ہے اور مزید 143 ارب 86 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت بھی مانگی ہے۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 16 ستمبر کو کی جائے گی۔واضح رہے کہ 2 ستمبر کو مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں کراچی کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 9 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔