پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اقبال قاسم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
ذرائع کے مطابق اقبال قاسم کو نئے ڈومیسٹک اسٹریکچر پر تحفظات تھے اورانہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔
اقبال قاسم پاکستان کی طرف سے 50 ٹیسٹ اور 15 ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں اور پی سی بی نے انہیں31 جنوری کو عہدے پر تعینات کیا تھا۔
جنوری2020 میں اقبال قاسم کے ساتھ سابق فاسٹ بولرعمر گل اور سابق ٹیسٹ کرکٹرعلی نقوی کو اراکین میں شامل کیا گیا تھا۔
مذکورہ کمیٹی کی ذمے داری کرکٹ کے امورپرتجاویز تیارکرکے چیئرمین پی سی بی کے سپرد کرنا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2018 میں محسن حسن خان کی سربراہی میں کرکٹ کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن 2019 میں محسن حسن خان کے کمیٹی سے الگ ہوگئے تھے۔