لیہ، خوشاب، سرگودھا، ٹنڈو محمد خان اور نوکوٹ میں فصلیں متاثر،کچے مکانات گرگئے
لیہ، خوشاب، سرگودھا، ٹنڈو محمد خان اور نوکوٹ میں فصلیں متاثر،کچے مکانات گرگئے

سندھ، پنجاب میں بارش، سیکڑوں دیہات زیر آب

سندھ اور پنجاب میں حالیہ بارشوں کی تباہ کاری جاری ہے، جس کے دوران سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے ہیں۔
لیہ، خوشاب، سرگودھا، ٹنڈو محمد خان اور نوکوٹ میں بارش سے بڑی تعداد میں لوگ اور بڑے رقبے پر موجود فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔
لیہ میں 40 سے زائد بستیاں پانی میں گھر گئیں اور کچے مکانات گر گئے ہیں۔
خوشاب اور راجن پور میں فصلیں تباہ ہوگئیں، جن میں چاول، گنے اور کپاس کی فصلیں شدید متاثر ہوئیں۔
ادھر سرگودھا میں نہر کا پشتہ ٹوٹنے کے خلاف عوام نے بھرپور احتجاج کیا ہے۔
سندھ کے علاقے ٹنڈو محمد خان میں بارشوں سے متاثرہ افراد گھر بار چھوڑ کر سڑک پر آگئے ہیں۔
دوسری طرف سیم نالہ ٹوٹنے کے بعد نوکوٹ شہر میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے۔