برساتی پانی کی نکاسی کے منصوبے دوسال میں مکمل کئے جائیں گے، ذرائع
برساتی پانی کی نکاسی کے منصوبے دوسال میں مکمل کئے جائیں گے، ذرائع

وزیر اعظم کے پہنچتے ہی سندھ حکومت کا ’پیپلز کراچی پروگرام‘ بھی سامنے آگیا

کراچی: وزیر اعظم عمران خان کے شہر قائد پہنچتے ہی سندھ حکومت کی جانب سے ’پیپلز کراچی پروگرام‘ بھی سامنے آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے ’پیپلز کراچی پروگرام‘ میں پانی کے 5 بڑے منصوبے شامل ہیں۔ منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہر قائد میں پانی کا بحران ختم ہوجائے گا۔
’پیپلز کراچی پروگرام‘ میں سیوریج کے 8 بڑے منصوبے ہیں، ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہر قائد میں سیوریج کے مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا، اس کے علاوہ برساتی پانی کی نکاسی کے لئے بھی دو بڑے منصوبے تیار کئے گئے ہیں۔ برساتی پانی کی نکاسی کے منصوبوں کو 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔