پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ طوفانی بارشوں کے تناظر میں قومی اسمبلی کا اجلاس موخر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں حکومت اور اپوزیشن کا مقصد متاثرین کی داد رسی ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ارکان قومی اسمبلی اپنے انتخابی حلقوں میں متاثرہ افراد کی خدمت میں مشغول ہیں۔
پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں کی متاثرین کے درمیان موجودگی سب سے زیادہ ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے ایم این اے پرویز اشرف نے بھی اجلاس موخر کرنے کی استدعا کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں تشویش ناک صورت حال ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مجموعی قومی مفاد میں ہونے والی کسی بھی قانون سازی کی مخالف نہیں۔