حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے 4 ہزار 500 کارکنوں کو برطرف کر دیا لیکن پیپلز پارٹی ہر ایک کو کام پر واپس لائے گی،چیئرمین پیپلزپارٹی
حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے 4 ہزار 500 کارکنوں کو برطرف کر دیا لیکن پیپلز پارٹی ہر ایک کو کام پر واپس لائے گی،چیئرمین پیپلزپارٹی

نالوں کی صفائی کے دوران کسی کا گھر نہیں توڑیں گے۔بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نالوں کو انصاف کے ساتھ صاف کریں گے،نالوں کی صفائی کے دوران کسی کا گھر نہیں توڑیں گے ،جب تک نئے گھر نہیں دے دیتے کسی کا گھر نہیں گرائیں گے ،عوام ساتھ دیں تو وفاق سے این ایف سی چھین کررہیں گے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کے ڈی اے چورنگی پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کے بہادر جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں، دہشتگردوں کاراج ختم کردیااب شہرکی ترقی پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ 100 سال بعد بارش ہوئی ہے آپ کا نقصان بھی ہوا،آپ کے سامنے وزیراعلیٰ اور وزیر بلدیات کو لے آیا ہوں ،ان کو کہتا ہوں عوام کی خدمت کرنا پڑے گی ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ گرین لائن کی وجہ سے سیوریج سسٹم کو نقصان پہنچاہے،تجاوزات کی وجہ سے پانی کھڑا رہتا ہے،ہمیں بس آپ کا ساتھ چاہئے جیسے آپ نے بی بی شہید کاساتھ دیاتھا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھا کہ نالوں کو انصاف کے ساتھ صاف کریں گے، نالوں کی صفائی کے دوران کسی کا گھر نہیں توڑیں گے ،جب تک نئے گھر نہیں دے دیتے کسی کا گھر نہیں گرائیں گے ،انہوں نے کہاکہ عوام ساتھ دیں تو وفاق سے این ایف سی چھین کررہیں گے ،سپریم کورٹ سے بھی درخواست کریں گے کہ سندھ کا پیسہ سندھ حکومت کو دیاجائے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یوسف گوٹھ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، پیپلز پارٹی گوٹھ بہتری کیلیے کام کرے گی،مکینوں کو روزگار اوررہائش دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کو عوام کے درمیان لایا ہوں،پارتٰ کے بہادر جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے بارش متاثرین کی مدد کی۔

 جام شہادت نوش کرنے والے ہمارے ہیروہیں ،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے ہمارے ہیروہیں ،انتہاپسندی و دہشتگردی کانشانہ بن کر جانیں قربان کرنےوالے بھی قوم کے ہیروہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے سرحدوں کے دفاع کی خاطر شہید ہونے والے فوجی جوانوں اورشہریوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہماری آنیوالی نسلوں کی یادوں میں ہمارے شہید ہمیشہ زندہ رہیں گے،پیشہ ورانہ، متحد اور نظم و ضبط رکھنے والے ادارے ناقابلِ تسخیر دفاع کے ضامن ہیں۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ شہید بینظیر بھٹو نے بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی دے کر والد کے ویژن کو پائیہ تکمیل پر پہنچایا،جمہوری حکومتوں کے دوران ہمیشہ پاکستان کے دفاع کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنایاگیا۔