کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ71 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور8 لاکھ 84 ہزار 82 اموات ہوئیں۔
دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ 92 لاکھ ایک ہزار 573 صحتیاب ہوچکے ہیں اوراس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 70 لاکھ 16 ہزار 85 ہے۔
امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 64 لاکھ 31 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اورایک لاکھ 92 ہزار 820 اموات ہوئی ہیں۔
برازیل میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 23 ہزار سے زائد اورایک لاکھ 26 ہزار 230 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
بھارت کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 41 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 70 ہزار 740 ہے۔
روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 820 ہوگئی ہے۔
پیرو میں بھی 6 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 29 ہزار 687 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 21 ہزار 156 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 لاکھ 58 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 779 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔میکسیکو میں 6 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 67 ہزار 326 اموات ہوئی ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے مزید 484 کیسز رپورٹ ہوئے اورمجموعی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار سے زائد ہے اوراموات کی مجموعی تعداد6 ہزار342 ہوگئی۔ پاکستان میں اس وقت فعال کیسزکی تعداد 6 ہزار342 اور2 لاکھ 85 ہزار898 صحتیاب ہوچکے ہیں۔