قندھار: افغانستان کے صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں 10 طالبان ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں 10 طالبان ہلاک ہوگئے۔ افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی قندھار میں ضلع شاہ ولی کوٹ میں طالبان کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا تاہم سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں طالبان کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کی 4 موٹر سائیکلوں کو بھی تباہ کردیا تاہم طالبان کے حملے میں کسی سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی جب کہ طالبان کی جانب سے بھی ابھی تک حملے سے متعلق تصدیق یا تردید جاری نہیں کی گئی۔