مزید افراد کے ملبے تلے دبنے کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا، ڈی پی او مہمند
مزید افراد کے ملبے تلے دبنے کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا، ڈی پی او مہمند

مہمند میں سنگ مر مر کی کان بیٹھنے سے 8 مزدور جاں بحق

پشاور: تحصیل صافی میں سنگ مر مر کی کان بیٹھنے سے 8 مزدور جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقے زیارت میں سنگ مر مر کی کان اچانک بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں دب کر 8 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او مہمند طارق حمید کا کہنا ہے کہ دور افتادہ علاقہ سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ مزید افراد کے ملبے تلے دبنے کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ابتدائی معلومات کی بنیاد پر حادثہ تودہ گرنے سے پیش آیا تاہم حادثے کی باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔