بڑی مشکل ذمے داری ہے،فائل فوٹو
بڑی مشکل ذمے داری ہے،فائل فوٹو

افتخار شلوانی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کا چارج سنبھال لیا

سابق کشمنر کراچی افتخار شلوانی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کا چارج سنبھال لیا ۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی کے کے ایم سی ہیڈ آفس پہنچنے پر سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔

5 ستمبر کو سندھ حکومت نے افتخار شلوانی کا کمشنرکراچی کے عہدے سے تبادلہ کرکے ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 8 ستمبر کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ نے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔افتخار شلوانی ڈی ایم جی گروپ کے افسر ہیں۔

افتخارعلی شلوانی اس سے قبل سندھ میں محکمہ قانون، محکمہ صحت کے سیکریٹری، کمشنر کراچی کے علاوہ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار میں ایڈیشنل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔