کورونا سے بچنے کیلیے شہری حفاظتی اقدامات کریں ، ماسک پہنیں۔فائل فوٹو
کورونا سے بچنے کیلیے شہری حفاظتی اقدامات کریں ، ماسک پہنیں۔فائل فوٹو

وفاق کراچی کے لیے کم رقم دے رہا ہے۔ترجمان سندھ حکومت

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق کراچی کے لیے کم سے کم رقم دے رہا ہے بڑی کاوش سندھ حکومت کی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ گیارہ سو ارب روپے میں سے آٹھ سو دو ارب روپے سندھ حکومت دے گی جبکہ وفاق تین سو باسٹھ اعشاریہ نو ارب روپے دے گا۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ اتوار وفاقی وزرا کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی، نہیں چاہتے تھے تفصیلات میں جائیں کون کیا کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اسد عمرکی بات کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں، وفاق کی جانب سے362.9ارب روپے کی شراکت داری ہے جب کہ وفاق کراچی میں 62 فیصد شراکت داری کا کریڈٹ لے رہا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سالانہ 33ارب روپے انویسٹ کرے گی، وفاقی حکومت باقی رقم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دے گی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بلیم گیم نہیں کرنا چاہتا، سندھ کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، جب تک وفاق دلچسپی نہیں لے گا کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے لوگ دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن وعدے وفا نہیں کرتے، ماضی کی تلخیوں کو بھول کر وفاق کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بارش سے 25لاکھ لوگ متاثر ہوئے، سندھ حکومت اور دیگر اداروں کی طرف سے متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے زرعی قرضوں کی معافی کی درخواست کی، صوبائی حکومت وفاقی حکومت کی طرف دیکھ رہی ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ سندھ میں 20 اضلاع میں بارشوں نے تباہی مچائی، 20اضلاع کو آفت زدہ قراردیا گیا ہے۔سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔