وفاقی حکومت نے بیورو کریسی میں اصلاحات سے متعلق اہم فیصلے کرتے ہوئے سیکریٹریٹ گروپ میں نئی اسامیوں کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیکریٹریٹ گروپ میں گریڈ 19 سے21 کی 88 نئی اسامیوں کی منظوری دی گئی۔
نئی اسامیوں کی تقسیم کچھ اس طرح کی گئی ہے گریڈ21 کی 15، گریڈ 20 کی 29 اور گریڈ 19 کی 44 کی نئی اسامیاں ہوں گی۔
اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں صوبوں کے افسروں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سول سروسز رولز میں ترمیم کی منظوری کابینہ سے لینے کی ہدایت کردی ۔
کابینہ سے منظوری کے بعد اصلاحات کو قانونی ترمیم کے ساتھ لاگو کردیا جائےگا۔