مریم اور ان کے والد نے اپنی جماعت کو اس مقام تک پہنچایا، وزیرداخلہ شیخ رشید
مریم اور ان کے والد نے اپنی جماعت کو اس مقام تک پہنچایا، وزیرداخلہ شیخ رشید

پاکستان میں ہرجگہ فوج کا کردار ہے،شیخ رشید

راولپنڈی:شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہرجگہ فوج کا کردارہے کیوں کہ ہر میدان میں کاغذی کارروائیاں تو سیاستدان ہی کرتے ہیں لیکن عمل درآمد کرانا فوج ہی کا خاصہ ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیربرائے ریلوےشیخ رشید احمد نے کہا مسلم لیگ نون فوج کے اس کردار اور اس کے حوالے سے مثبت تاثر کو مجروح کرنے میں کوشاں ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کےعلاوہ اپوزیشن کا کوئی سیاسی رہنماجیل کاٹنےکی ہمت نہیں رکھتا، نوازشریف کا زوال ڈان لیکس سے شروع ہوا ان کا سیاسی مستقبل تاریک ہے اور انہیں ملک سے باہر بھیجنےکا فیصلہ کابینہ کا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف بطورانسان ٹھیک ہیں تاہم نوازشریف کا کرپشن میں کوئی ثانی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی ہر آرمی چیف کےساتھ ان بن رہی ہے اور ان کی اور پاک فوج کی سوچ میں زمین آسمان کافرق ہے۔
نواز شریف اور سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق انھوں نے کہا کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف نےکہاتھاکہ نوازشریف کارویہ ہمیشہ منفی رہاہے،پرویزمشرف کونوازشریف پرپہلےسےشک تھا، پرویز مشرف سمجھتےتھےکہ نوازشریف نےکوئی غلط اقدام کیا تو ردعمل ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ نوازشریف کےمقابلےمیں پرویزمشرف کاکیس مضبوط تھا،نوازشریف پرویزمشرف کے جہاز کو بھارت میں لینڈکراناچاہتےتھے۔
مریم نوازسے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز باہر جانے کیلئے کوشاں ہیں، مریم نوازکابھی کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ شریف اورآصف زرداری خاندانوں کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔