موٹر وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پر بھی جرمانہ معاف کردیا گیا،اویس قادر شاہ
موٹر وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پر بھی جرمانہ معاف کردیا گیا،اویس قادر شاہ

سندھ: کورونا کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش، روٹ پرمٹ پر جرمانہ معاف

سندھ حکومت نے کورونا وباء کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے متاثرہ خاندانوں کو بڑا ریلیف دے دیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے روٹ پرمٹ پر جرمانہ 100 فیصد معاف کر دیا ہے۔ روٹ پرمٹ فیس پر جرمانے کی معافی اپریل سے جون کی سہ ماہی کے لیے ہوگی۔
وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ موٹر وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پر بھی جرمانہ معاف کردیا گیا، موٹر وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پر 100 فیصد جرمانہ معاف کیا گیا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے ٹرانسپورٹرز کو ریلیف کے لیے معاملہ کابینہ میں اٹھایا تھا اور سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے جرمانہ معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا پابندیوں کے باعث انٹرا سٹی بسیں اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو بند رکھا گیا تھا، ٹرانسپورٹ کی بندش سے اس شعبے سے وابستہ افراد مالی مشکلات کا شکار تھے اور انہوں نے حکومت سے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔