ماہی گیروں کو 3اکتوبر تک گہرے سمندر میں جانے سے منع کیا گیا تھا۔فائل فوٹو
ماہی گیروں کو 3اکتوبر تک گہرے سمندر میں جانے سے منع کیا گیا تھا۔فائل فوٹو

دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 25 افراد ڈوب گئے

خیر پورکے علاقے پیر جو گوٹھ میں سیلاب متاثرین کی کشتی دریائے سندھ میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 25 افراد ڈوب گئے ،دریا سے 2 لاشیں اور12 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیرگوٹھ کے کچے کے رہائشی کشتی میں سوار ہو کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے تھے کہ کشتی دریا میں ڈوب گئی ،کشتی میں 25 افراد سوار تھے،ڈوبنے والوں میں 12 خواتین اور8 بچے شامل ہیں ،اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والوں کو نکالنے میں مصروف ہیں ،دریاسے 2 لاشیں اور12 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے ۔