نیب نے نوازشریف کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست دائر کردی ۔
نیب کی جانب سے اسلام آبادہائیکورٹ میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت خارج کی جائے ،نواز شریف کو لیگی رہنماﺅں کی جانب سے پاکستان نہ آنے کا مشورہ دیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جن رہنماﺅں نے نوازشریف کو نہ آنے کا مشورہ دیا ان کیخلاف کاررروائی کی جائے۔
درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ نوازشریف نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ۔نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ اورعدالت سے مفرور ہیں ،سیکریٹری داخلہ اورخارجہ کو قانون کے مطابق ذمے داریاں ادا کرنے کاحکم دیاجائے ۔
نیب کی جانب سے کہاگیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت منسوخ کی جائے ،نوازشریف کی ضمانت منسوخ کرکے گرفتاری کی اجازت دی جائے ،اسلام آبادہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی سز امعطل کی تھی ،نوازشریف نے سزامعطلی اور ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کیا،نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزامعطلی اور ضمانت ختم کی جائے ۔