وزیراعظم عمران خان نے مروہ قتل کیس اورموٹروے پر خاتون کیساتھ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، وزیراعظم نے کہاکہ مہذب معاشروں میں ایسے واقعات انتہائی شرمناک ہیں،قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو ملزموں کی گرفتاری کاٹاسک دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ملاقات کی،فیصل واوڈا نے مروہ قتل کیس،موٹروے پر خاتون کیساتھ پیش آنے والے واقعہ پرگفتگوکی،وزیراعظم عمران خان نے دونوں واقعات کانوٹس لے لیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مہذب معاشروں میں ایسے واقعات انتہائی شرمناک ہے ،قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو ملزموں کی گرفتاری کاٹاسک دیدیا۔
فیصل واوڑا نے وزیراعظم سے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دینے کا قانون لانے کا مطالبہ کیا،فیصل واوڈا نے کہاکہ جنسی درندگی کرنے والے افراد کو پھانسی دے کر عبرت کانشان بنائیں ۔
وزیراعظم نے مجرمان کو سخت سزائیں دلوانے کے عزم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔