افغان حکومت نے طالبان کے چھ اہم قیدی رہا کر دیے
اتحادی ممالک کے اعتراض کے باوجود چھ اہم افغان طالبان قیدی رہا، قطر روانہ
September 10, 2020 · بام دنیا
اتحادی ممالک کے اعتراض کے باوجود چھ اہم افغان طالبان قیدی رہا، قطر روانہ
بین الافغان مذاکرات کی راہ میں حائل ایک اور رکاوٹ دور ہوگئی، افغان حکومت نے طالبان کے چھ اہم قیدیوں کو رہا کر دیا۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے چھ قیدیوں کو رہائی دے کر قطر کے دارالحکومت دوحا روانہ کر دیا گیا ہے، طالبان کے ان قیدیوں کی رہائی پر کچھ اتحادی ممالک نے اعتراض کیا تھا۔
ادھر افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ بین الافغان مذاکرات کے لیے افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم جمعہ کو دوحا (قطر) روانہ ہونے والی ہے۔