تین ڈاکوایک گھر میں ڈکیتی کرنے آئے تھے۔فائل فوٹو
تین ڈاکوایک گھر میں ڈکیتی کرنے آئے تھے۔فائل فوٹو

سپر ہائی وے پر پولیس فائرنگ سے نوجوان زخمی

سہراب گوٹھ پولیس نے سپر ہائی وے پر ایک ہوٹل میں دوستوں کے ہمراہ کھانا کھا کر واپس آنے والے نوجوان کو مبینہ طور پر گولی مار کر زخمی کر دیا اور پھر اسے ڈاکو بنا کر مقدمہ درج کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ رات سپر ہائی وے پرپولیس کے اشارے پر نہ رکنے والے موٹر سائیکل سوارافراد کا تعاقب کیا گیا تو انہوں نے مبینہ طورپرفائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ میں ایک شخص ہمایوں زخمی ہوا جسے اس کے ساتھی شعیب کے ساتھ گرفتارکرلیا۔

ایس ایچ او سہراب گوٹھ کے مطابق ہمایوں گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے اسلحہ پھینک دیا تھا جبکہ ان کے قبضے سے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

واقعہ کے بعد 23 سالہ زخمی نوجوان ہمایوں مرتضی کے ساتھی تھانے پہنچ گئے۔پولیس کو دعا ہوٹل پر کھانے کا بل دکھایا اور تصاویر بھی دکھائیں کہ وہ کھانا کھا کر واپس آرہے تھے۔

انہوں نے ایک کیبن سے چھالیہ وغیرہ خریدی جس کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر نکل رہے تھے کہ سپر ہائی وے پر ناکہ لگائے کھڑے سہراب گوٹھ پولیس کے اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا۔

نوجوانوں کے مطابق پولیس اہلکار تلاشی کے دوران چھالیہ وغیرہ برآمد ہونے پر تنگ کرتی ہے اور رقوم بٹورتی ہے شاید اس لیے ہمایوں نہیں رکا۔ جس پر پولیس اہلکاروں نے موبائل میں تعاقب شروع کر دیا اور اچانک فائرنگ کردی۔

تھانے کے اندر ریکارڈ کرائے گئے ویڈیو بیانات میں ہمایوں کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ہمایوں کے زخمی ہونے پر پولیس نے اپنی غفلت و لاپرواہی چھپانے اور کارکردگی دکھانے کے لیے واقعہ کو پولیس مقابلہ ظاہر کردیا اور مقدمہ درج کر دیا۔ دوستوں کے مطابق ہمایوں نے حال ہی میں نئی موٹرسائیکل خریدی ہے جس کی ابھی تک نمبر پلیٹ نہیں لگی تھی۔

ایس ایچ او سہراب گوٹھ عبدالرسول سیال کا کہنا ہے کہ وہ چھ دوستوں کو نہیں جانتے، ان کے عملے نے فرار ہونے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ایس ایچ او عبدالرسول سیال کے مطابق زخمی ہونے والے ہمایوں کو پولیس کے اسلحہ سے نہیں بلکہ کسی بور پستول سے گولی لگی ہے۔سرخ رنگ کی موٹر سائیکل وارداتوں میں ملوث رہی ہے اس لیے تعاقب کیا گیا۔