شام کے فضائی فوج نے جمعہ کے روز حلب کے مشرقی دیہی علاقوں کی طرف سے آئے ہوئے اسرائیلی میزائلوں کو روک لیا اسے سرکاری ٹی وی نے رپورٹ کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حلب میں شامی فوج کی تنصیبات کے نزدیک اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 7 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
سنہوا نیوز ایجنسی نے سرکاری ٹی وی کے ذریعے جاری کردہ ایک فوجی بیان کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے صبح 1.30 بجے حلب کے آس پاس کے علاقوں پر متعدد میزائل داغےان میں سے بیشتر اپنے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ ہوگئے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں حلب کے الصفیرا علاقے میں فوجی دفاعی کارخانوں اور سائنسی تحقیقاتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ حملہ شام کے فوجی مقامات کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کے سلسلے کا تازہ ترین حملہ ہے۔
برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ 32 ماہ کے دوران مجموعی طورپر79 اسرائیلی حملوں نے شام کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسلحہ ڈپو،عمارتیں اورفوجی ہیڈکوارٹر سمیت 250 اہداف تباہ ہوگئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos