لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگارہ کے علاقے میں واقع ایک گودام میں آگ لگ گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیروت کے تباہ کن دھماکوں کے ایک ماہ بعد بندرگارہ کے علاقے میں لگنے والی آگ سے سیاہ دھواں آسمان کی طرف بلند ہوتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ انہوں نے پورٹ کے دھماکوں سے تباہ علاقے میں آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے دیکھے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آگ کس وجہ سے لگی۔
سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق آگ ایک گودام میں لگی جہاں ٹائر رکھے ہوئے تھے۔ اس وقت فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
لبنان کی فوج کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے ملٹری کے ہیلی کاپٹرز کو استعمال کیا جائے گا۔ بیروت کے گورنرنے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پورٹ کے قریب نہ جائیں۔ٹی وی پر دکھائے جانے والے براہ راست مناظر میں ایک ہیلی کاپٹرکوآگ سے متاثرعلاقے کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Another fire !!! we really can’t take this anymore #Beirut #Lebanon pic.twitter.com/9eBCm5yO4j
— Larissa Aoun (@LarissaAounSky) September 10, 2020
واضع رہے4 اگست کو ہونے والے تباہ کن دھماکوں میں 200 سے زائد ہلاک اور چھ ہزار 500 افراد سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔