متاثرہ خاتون ٹیلیفون کے ذریعے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کروائیں گی۔فائل فوٹو
متاثرہ خاتون ٹیلیفون کے ذریعے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کروائیں گی۔فائل فوٹو

موٹروے زیادتی کیس: ایک ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا

لاہور: موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس میں اہم پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ ایک ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا۔
پنجاب پولیس نے موٹروے زیادتی کیس میں ملوث ملزم کا سراغ لگالیا۔ ایک شخص کا پروفائل ڈی این اے میچ کرگیا ہے جس کی شناخت عابد علی ولد اکبر علی کے نام سے ہوئی اور جس کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ عادی مجرم ہے اور فورٹ عباس کا رہائشی ہے۔

زیادتی کی شکار خاتون کے نمونے جرائم پیشہ افراد کے ڈیٹا بیس میں پہلے سے موجود ملزم کے ریکارڈ سے میچ ہوئے۔ کرمنل ڈیٹا بیس میں عابد علی کا ریکارڈ 2013 سے موجود تھا۔
ریکارڈ کے مطابق عابد اشتہاری مجرم ہے اور اس کی وارداتوں کا ریکارڈ موجود ہے۔ ملزم کی عمر 27 سال اور تاریخ پیدائش 22 مئی 1993 ہے۔
عابد علی کی گرفتاری کے لئے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) چھاپے مار رہی ہے، تاہم وہ تاحال قانون کی گرفت سے آزاد ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے بھی ڈین این اے میچ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور پوری پولیس ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ڈی این اے میچ کرگیا، انشااللہ جلد ملزم کی گرفتاری بھی ہوگی، ہمارا کام بولتا ہے الفاظ نہیں۔