27 سالہ نوید افکاری پر2018 میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کا الزام تھا
27 سالہ نوید افکاری پر2018 میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کا الزام تھا

ایران میں حکومت مخالف ریسلنگ چیمپئن کو سزائے موت دیدی گئی

تہران: حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں ریسلنگ کے ملکی چیمپئن کو سزائے موت دیدی گئی۔
ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق ملک کے نوجوان چیمپئن ریسلر نوید افکاری کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔ ریسلر کو سزائے موت نہ دینے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ بھی کی تھی جس میں ایرانی حکومت سے 27 سالہ نوجوان ریسلر کی زندگی تباہ نہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔
صوبہ فارس کے جج کاظم موسوی نے سرکاری ٹیلی وژن کو بتایا کہ نوید افکاری کو 2018 میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سیکیورٹی گارڈ حسن ترکمان کو تیز دھار آلے سے بار بار ضربیں لگا کر قتل کرنے پر شیراز کی عدیل آباد جیل میں سزائے موت دی گئی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان ریسلر کو سزائے موت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ریسلر نوید افکاری اور ان کے بھائی کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے کی سزا دی گئی ہے۔ یہ آزادی اظہار رائے کی بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔