بھارتی فورسزکی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 11 سالہ معصوم بچی شہید جبکہ 75 سالہ معمر خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فورسزکی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں بدستورجاری ہیں، بھارتی فورسزنے تتہ پانی اوررکھ چکری سیکٹرز میں فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فورسزنے شہری آبادی پر خودکاراوربھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی جس سے 11 سالہ معصوم بچی شہید ہو گئی جبکہ 75 سالہ معمر خاتون،دونوجوانوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے،جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے بھارتی فورسزکو منہ توڑ جواب دیااورشہری آبادی پر فائرنگ کرنےوالی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔